وزیرآباد حملہ، ملزم نوید کا اعترافی بیان کس نے ریکارڈ کیا، حقیقت سامنے آگئی

فوٹیج پر تاریخ تین نومبر اور ریکارڈنگ کا وقت 5 بجے درج ہے۔
شائع 05 جنوری 2023 04:16pm

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیرآباد حملے کے ملزم نوید کا اعترافی ویڈیو بیان کس نے ریکارڈ کیا؟ سی سی ٹی وی فوٹیج میں حقیقت سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس ایچ او نے موبائل فون سے ملزم نوید کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا، جس کے بعد موبائل ڈی پی او کو دیدیا۔

فوٹیج پر تاریخ تین نومبر اور ریکارڈنگ کا وقت 5 بجکر 28 منٹ درج ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان پر 3 نومبر کو وزیرآباد کے قریب حملہ ہوا ، جس میں وہ زخمی ہوگئے۔

Read Comments