پنجاب آٹے کا بحران: وزیراعلی متعلقہ افسران پر برہم

آپ دفتروں میں بیٹھے کیا کارکردگی دکھا رہے ہیں، وزیراعلی
شائع 07 جنوری 2023 03:55pm

پنجاب میں آٹے کے بحران پر وزیراعلی پرویز الہی نے سیکرٹری فوڈ اورڈائریکٹر کی کارکردگی پر برہمی کا اظہارکرتے کہا کوٹہ بڑھایا، امدادی قیمت بڑھائی پھربھی یہ حال کیوں ہے۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ عوام آٹے سے پریشان ہیں اور واویلا کررہے ہیں ہم نے لوگوں سے گڈ گورننس کے وعدے کررکھے ہیں اور آپ دفتروں میں بیٹھے کیا کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے آٹے کی فراہمی کو فوری معمول پر لانے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈائریکٹر فوڈ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلا لیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے جس کے باعث آٹا عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا۔

Read Comments