کراچی: گھر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک، علاقہ مکینوں کا احتجاج کا فیصلہ

ڈکیتی کرنے والے تین ملزمان تھے، مزید تحقیقات جاری ہے، پولیس
شائع 11 جنوری 2023 12:00pm

کراچی کےعلاقے سرجانی ٹاون کے یارو گوٹھ میں فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کے اہل خانہ سمیت علاقہ مکینوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف لاش کے ہمراہ W11 بس کے روٹ پر احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

صبح سویرے یارو گوٹھ میں ڈاکو گھرمیں گھس کرڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے، تو اس دوارن گھر والوں کی آنکھ کھل جانے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں سلمان نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کرنے والے تین ملزمان تھے فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Read Comments