کراچی، باپ نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر اپنے بچوں کو سمندر میں پھینک دیا

بچوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جارہی ہے
اپ ڈیٹ 15 جنوری 2023 10:06am

کراچی کے ساحل منوڑہ پر باپ نے گھریلو ناچاقی کی بنا پراپنے دونوں بچوں کو سمندر میں پھینک دیا جن کی تلاش تاحال جاری ہے۔

گزشتہ شب بچوں کے والد نے گھریلو ناچاکی پر بچوں سمیت مبینہ خودکشی کی کوشش کی تھی لیکن والد کو بچا لیا گیا تھا، جبکہ ریسکیو ٹیمیں کوشش کررہی ہیں کہ بچوں کی تلاش کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے۔

منوڑہ کے ساحل پر ڈوبنے والے کیڈریک اور کینریک کی تلاش سورج نکلتے ہی دوبارہ شروع کردی گئی۔

سمندر میں جاری ریسکیو آپریشن میں ایدھی رضا کار اورغوطہ خوروں کی مدد لی جارہی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے گرفتار والد سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔

Read Comments