حمزہ شہباز کی وطن واپسی پھر تاخیر کا شکار

لیگی رہنما نے والدہ کے آپریشن کے باعث وطن واپسی ملتوی کی، ذرائع
شائع 16 جنوری 2023 04:42pm

سابق وزیراعلیٰ اور رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز کی پاکستان واپسی ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی بیٹی کا چیک اپ مکمل ہوگیا تاہم انہوں نے والدہ کے آپریشن کے باعث وطن واپسی ملتوی کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نصرت شہباز کے آپریشن بعد ڈاکٹرز نے انہیں بیڈریسٹ تجویز کیا ہے، لہٰذا سابق وزیر اعلیٰ 26 جنوری کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

Read Comments