Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 جنوری 2023 06:22pm

عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے نئی شرط رکھ دی

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کے لئے ایک اور شرط رکھ دی ہے۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حوالے سے پلان کرلیا، ن لیگ کے ایم این اے رابطے میں ہیں، شہباز شریف کی نیندیں حرام کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ق لیگ کا مستقبل تحریک انصاف کے ساتھ ہے، ق لیگ بلےکے نشان پر لڑےگی تو ان کی جیت ہوگی، میں چاہتا ہوں اتحاد والا کام ختم ہو، البتہ پہلے انہیں ٹیسٹ کریں گے پھر شامل کریں گے۔

قومی اسمبلی میں واپسی سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں نگراں سیٹ اپ کے لئے واپس جا سکتے ہیں، مجھے یقین ہے مارچ اپریل میں الیکشن ہو جائیں گے۔

سندھ بلدیاتی انتخابات میں شکست پر عمران خان نے کہا کہ کراچی میں ہارنے کی اہم وجہ تنظیم کی کمزوری اور پیپلز پارٹی کی دھاندلی بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بری طرح پھنس گئے ہیں، رات اسحاق ڈار نے پیٹرول بڑھانا تھا لیکن نہیں بڑھایا، اس کا مطلب ہے کہ اب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نہیں آئے گی۔

Read Comments