کراچی: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے موقع پر پی پی اور جماعت اسلامی کے کارکن آمنے سامنے

بلدیاتی انتخابات میں 3 یونین کونسلز کے نتائج پردوبارہ گنتی جاری
شائع 18 جنوری 2023 03:25pm

کراچی میں اردو یونیورسٹی ڈی آر او آفس میں دوبارہ گنتی کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی میں بلدیاتی انتخابات میں 3 یونین کونسلز کے نتائج پردوبارہ گنتی جاری ہے اس دوران دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں گرما گرمی ہوئی۔

تین یوسی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی جانب سے دی گئی ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ حالات قابو میں ہیں۔

Read Comments