لاہور میں روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ

آٹے کی قیمتیں کم ہوئی ہیں کنٹرول نہیں، نان روٹی ایسوسی ایشن
شائع 21 جنوری 2023 11:34am

لاہورمیں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

شہر میں 100 گرام روٹی کی قیمت 14 سے 16 روپے جبکہ 150 گرام نان کی قیمت 25 سے 30 روپے کر دی گئی ہے۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کل سے ہوگا جبکہ آٹے کی قیمتیں کم ہوئی ہیں کنٹرول نہیں ہوئیں۔

مزید کہا کہ سرکاری ریٹ پر آٹا فراہم کیا جائے تو روٹی کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔

Read Comments