وادیِ کالام برفباری، شدید سردی سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا

برفباری کو دیکھنے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع
شائع 23 جنوری 2023 10:34am

سوات کی دلفریب وادی کالام میں شدید برفباری سے وادی نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، جس کو دیکھنے ملک بھرسے سیاح پہنچ گئے۔

خوبصورت وادی کالام میں برفباری سے وادی کا حُسن نکھر دوبالا ہوگیا جبکہ برف سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

وادیِ کالام میں شدید سردی کی وجہ سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا ہے جبکہ مالم جبہ اور گبین جبہ سمیت دیگرعلاقوں بھی برفباری کی وجہ سے چوٹیاں سفید نظر آرہی ہیں۔

Read Comments