سلیمان شہباز کی گرفتاری درکار نہیں، نیب

سلیمان شہبازکی درخواست ضمانت واپس لے لی گئی
اپ ڈیٹ 23 جنوری 2023 11:46am

لاہورکی احتساب عدالت میں سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست پرسماعت دوران نیب نے کہا کہ سلیمان شہبازکی گرفتاری درکارنہیں ہے۔

لاہورکی احتساب عدالت میں سلیمان شہبازعبوری ضمانت کی د رخواست کی سماعت کے دوران نیب نے اپنا جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔

نیب کے تفتیشی افسر نےعدالت میں کہا کہ تحقیقات کے لیے سلیمان شہباز کی گرفتاری درکار نہیں ہے۔

سلیمان شہبازکی جانب سے دائر درخواست ضمانت واپس لے لی گئی جس کے بعد عدالت نے دائر درخواست نمٹا دی۔

Read Comments