لاہور، یوٹیلٹی اسٹور کی لائن میں لگا شخص چل بسا

موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی
شائع 23 جنوری 2023 02:32pm

لاہور میں یوٹیلیٹی اسٹور پر خریداروں کی لائن میں لگا شخص اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 53 سالہ سہیل خریداری کے لیے یوٹیلٹی اسٹورآیا تھا اور اس دوران طبیعت خراب ہوئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ایدھی ترجمان نے کہا کہ محمد سہیل کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی جس کے بعد اس کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کردی ہے۔

Read Comments