پشاور، لین دن کا تنازع، فریقین کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی
شائع 25 جنوری 2023 11:46am

پشاورکے تھانہ بڈھ بیرگاؤں شیخ محمدی اڈہ میں لین دن کے تنازع پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں حق افراد میں کفایت، تحسین، جان امین، صاحب ہیں جبکہ زخمیوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتارکے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Read Comments