کراچی : گینگ وار کا انتہائی مطلوب کارندہ لیاری سے گرفتار

ملزم گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی ہے
شائع 26 جنوری 2023 10:47am

کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے انتہائی مطلوب کارندے اویس بلوچ کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی ہے، گینگسٹر کا نام ریڈ بک میں بھی شامل ہے، ملزم کراچی آپریشن کے بعد بیرون ملک فرارہوگیا تھا۔

ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے۔

ملزم اویس بلوچ سے تفتیش جاری ہے، تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Read Comments