کراچی : زیر تعمیر پل کی شیٹرنگ گرگئی، متعدد مزدور زخمی

واقعہ سخی حسن قلندریہ چوک کے قریب پیش آیا
شائع 26 جنوری 2023 01:47pm

کراچی کے علاقے سخی حسن قلندریہ چوک کے قریب زیر تعمیر پل کی شیٹرنگ گرگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں متعدد مزدور زخمی ہوگئے ، جنہیں اسپتال روانہ کردیا گیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیرتعمیر پل کی بھرائی کام جاری تھا، وزن پڑنے سے شیٹرنگ گرگئی۔

Read Comments