اسلام آباد میں پرویز الٰہی کے گن مین اور ڈرائیور شراب برآمد ہونے پر گرفتار

پنجاب ہاؤس کے ملازم فہیم مرزا سے شراب لینے گئے تھے، ملزمان کا دعویٰ
شائع 28 جنوری 2023 10:32pm

اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کوشراب لےجاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان محمد اجمل، محمد زمان کا تعلق گجرات سے ہے جو پرویز الٰہی کے گین مین اور ڈرائیور ہیں۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کرا دیا ہے جنہوں نے خود نے کو پرویز الٰہی کے گن مین اور ڈرائیور ہونے کا ظاہر کیا ہے۔

گرفتار ملزمان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پنجاب ہاؤس کے ملازم فہیم مرزا سے شراب لینے گئے تھے، شراب پرویز الٰہی کے لئے لیکر جا رہے تھے۔

Read Comments