کراچی: ڈکیتی مزاحمت کی خبر جھوٹی نکلی، نشئی شخص کو دوستوں نے آگ لگائی

واقعہ تلخ کلامی کے بعد پیش آیا
شائع 31 جنوری 2023 12:01pm

کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پل کےنیچے ڈکیتی مزاحمت پرشہری کے جلانے کے معاملے پرابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے جھلسنے والا شخص نشے کا عادی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پرنہیں بلکہ نشئی دوستوں کےدرمیان تلخ کلامی پرپیش آیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق نشےکے عادی شخص کو تلخ کلامی کے بعد ساتھ بیٹھے دوستوں نے آگ لگائی اورموقع سے فرارہوگئے۔

اس سے قبل سامنے آنے والی اطلاعات میں کہا جارہا تھا کہ لیاری ایکسپریس وے پرڈکیتی کےدوران مزاحمت کرنے والے شخص کو ڈاکوؤں نے جلادیا۔

جھلسنے والے شخص کی شناخت 35 سالہ شہزاد کے نام سے ہوئی جس کے اہلخانہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ نشے کا عادی ہے جس کے باعث ہم نے اس سے لاتعلقی اختیار کررکھی تھی۔

شہزاد کا علاج سول اسپتال کے برنس وارڈ میں جاری ہے۔

Read Comments