Aaj Logo

شائع 01 فروری 2023 11:52am

شیخ رشید نے تھانہ آبپارہ کے طلبی نوٹس کو عدالت میں چیلنج کردیا

سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے تھانہ آبپارہ کے طلبی نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

شیخ رشید نے درخواست میں مؤقف اپنایاکہ پولیس نے غیر قانونی طریقے سے نوٹس جاری کیا، پولیس کے پاس ایف آئی آر سے قبل اس طرح نوٹس کا اختیار نہیں، پولیس کے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے درخواست میں استدعا کی کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے دھمکیاں بھی مل رہی ہیں، پولیس کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

درخواست میں مدعی ، ایس ایچ او اورآئی جی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تھانہ آبپارہ نے شیخ رشید کوآصف زرداری پرعمران خان کو قتل کرنے کے الزام سےمتعلق طلب کیا تھا۔

Read Comments