”فائرنگ کار میں سوار 4 افراد نے کی“ - بزنس مین پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

مقدمہ زخمی بزنس مین کی مدعیت میں درج
شائع 02 فروری 2023 09:25am

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں گزشتہ روز معروف بزنس مین پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے مطابق مقدمہ زخمی بزنس مین محمد لاکھانی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے کے متن میں بتایا کہ کار میں 4 مسلح افراد آئے تھے جنہوں نے فائرنگ کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے فائرنگ کی، تو بزنس مین نے بھی جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور نیچے گرا جسے ساتھی ملزم ساتھ لے گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مختلف پہلوؤں سے واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔

Read Comments