Aaj Logo

شائع 02 فروری 2023 06:59pm

پی ٹی آئی کا کل خیبر پختونخوا میں مظاہروں کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹٰی آئی) نے کل خیبر پختونخوا میں مظاہروں کا اعلان کردیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف مراد سعید نےنے بعد نماز جمعہ پر امن احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا کہ کل صوبے کے عوام اپنے امن کے لئے نکلیں گے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کے لئے پختونخوا کے عوام سڑکوں پر نکلیں گے، کے پی پولیس کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تمام جماعتوں سے اپیل ہے نظریہ بعد میں پہلے ہمارا امن ہے، لہٰذا سفید پرچم لیکر عوام سڑکوں پر نکلیں۔

Read Comments