لاہور میں مرغی کا گوشت تنخواہ دار طبقے کی پہنچ سے دور

مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری
شائع 04 فروری 2023 11:53am

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے تنخواہ دار طبقے سے گوشت کھانے کی سکت چھین لی۔

مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کبھی 10 سے 15 روپے اضافہ تو کبھی دو سے تین روپے کمی ہوتی ہے۔

برائلر چکن کی قیمت 546 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ دیسی مرغ کے شوقین افراد کو ایک ہزار روپے سے بھی زائد ادا کرنے پڑیں گے۔

مرغی کے مہنگے گوشت نے دکانداروں کو بھی پریشان کر رکھا ہے جن کا کہنا ہے کہ مہنگے چکن نے گاہک کم کر دئیے ہیں۔

Read Comments