Aaj Logo

شائع 04 فروری 2023 03:12pm

کراچی پولیس نے دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنادی

کراچی پولیس نے سپرہائی دھنی بخش گوٹھ میں آپریشن کرکے دہشت گردی کی منصوبہ بندی ناکام بنادی ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق خالی پلاٹ سے چاردستی بم، دو کلاشنکوف بم برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

اس سے قبل پولیس نے دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث کالعدم سندھ دیش ریوولوشنری آرمی (ایس آر اے) کے دہشت گرد حنیف عرف بلو بادشاہ کو گرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد کا نام ریڈ بک میں موجود ہے جس نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان میں حاصل کی تھی۔

Read Comments