مدرسے کے معلم نے طالبعلم کو چھٹی کرنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

معلم نے طالبعلم کے کمراور دیگرحصوں کو مار کرزخمی کردیا
شائع 06 فروری 2023 02:46pm

لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں مدرسے کے معلم نے 10 سالہ طالب علم کو تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔

معلم نے چھٹی کرنے پر10 سالہ طیب کو چھڑی سے مار مار کر اس کی کمراور دیگرحصوں کو زخمی کیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تشدد کرنے والے معلم طاہر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

Read Comments