لیاری گینگ وار زاہد لاڈلا گروپ کے 3 کارندے زخمی حالت میں گرفتار

ملزمان کولیاری میں پولیس انفارمرز کوٹارگٹ کرنے کاٹاسک دیا گیا تھا
شائع 08 فروری 2023 09:44am

کراچی میں پولیس اورحساس ادارے نے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے زاہد لاڈلا گروپ کے تین کارندوں کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو لیاری میں پولیس انفارمرز کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک گینگ وارگروہ کے سرغنہ زاہد لاڈلا نے دیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان چند روز قبل لیاری میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کرچکے ہیں، جبکہ گرفتارملزمان اس سے قبل بھی بھتہ خوری میں ملوث رہے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے دیگرساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

Read Comments