Aaj Logo

شائع 08 فروری 2023 10:58am

رمضان میں چندہ اکٹھا کرکے کالعدم تنظیم کو بھیجنے والا اہم کمانڈر گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے اہم کمانڈرکو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم افغان شہریت کاحامل اورعرصہ درازسے کراچی میں مقیم ہے اور کمانڈر عبدالمالک حوالہ ہنڈی کا کام بھی کرتا ہے۔

مزید بتایا کہ گرفتارملزم کے قبضے سے 30 بور کی پستول برآمد کی گئی جبکہ ملزم 2011 سے داعش مُلاعبدالمنان گروپ سے وابستہ ہے۔ ملزم اکثررمضان المبارک میں چندہ اکٹھا کرتا ہے اور جمع شدہ چندہ افغانستان داعش کوبھجواتا ہے۔

کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ کے مطابق گرفتارملزم حوالہ ہنڈی کے ذریعے چندے کی رقم افغانستان بھیج چکا ہے اور ملزم کے موبائل فون سے اہم معلومات ملی ہیں۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ برآمد شدہ موبائل فون کا فرانزک معائنہ کرایا جارہا ہے جس کی مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

Read Comments