سندھ حکومت نے پرائمری اسکولزکے طلبا کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا

طلبا کا بائیوڈیٹا محکمہ اسکولزکے بائیومیٹرک سسٹم پردرج کیا جائے
شائع 08 فروری 2023 03:13pm

محکمہ تعلیم سندھ نے پرائمری اسکولوں کے طلبا کا ڈیٹا کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبے کے 30 اضلاع کے ڈی ای اوز پرائمری کو طلبا کا بائیو ڈیٹا محکمہ اسکولز کے بائیومیٹرک سسٹم پر درج کرنے ہدایت کردی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ڈی ای اوز فوری بائیو ڈیٹا تیارکرکے فراہم کریں اور پروفارمہ میں طلبا کا مکمل بائیو ڈیٹا شامل کیا جائے۔

Read Comments