کراچی سرسید تھانے کی حدود سے اغوا ہونیوالے نوجوان کا مقدمہ درج کرلیا گیا

میرا بیٹا گاڑیوں کا کاروبار کرتا ہے،مقدمے کا متن
شائع 08 فروری 2023 03:37pm

کراچی میں سرسید تھانے کی حدود سے 22 سالہ نوجوان کے اغوا ہونے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔

متن کے مطابق میرا بیٹا گاڑیوں کا کاروبارکرتا ہے، وہ اپنے کزن کو بتا کرگیا تھا کہ وہ گلشن معمار پینمنٹ لینے جارہا ہے۔

والد نے کہا کہ بیٹا کافی دیرتک واپس نہیں آیا توتلاش شروع کی لیکن پھر بھی بیٹے کا کہیں سے پتا نہیں چلا اور اس کا موبائل بھی بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو کسی نے اغوا کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل بنیاد پر بھی تفتیش کررہے ہیں۔

Read Comments