Aaj Logo

شائع 09 فروری 2023 03:48pm

راولپنڈی اور اسلام آباد کی پولیس لائنز بڑے سانحے سے بچ گئیں

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس ادارے نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، آپریشن کے دوران دو انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔

دہشتگردوں نے جڑواں شہروں میں مختلف مقامات کی ریکی کر کے تصاویر افغانستان میں موجود کمانڈر بھی بھجوائیں۔

دونوں انتہائی مطلوب دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حاجی فقیر گروپ سے ہے۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشتگردوں کی شناخت حیات اللہ اور وکیل خان کے نام سے کی ہے۔

دہشتگردوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے راولپنڈی پولیس لائنز پر حملہ آور ہونا تھا۔

تھانہ صدر بیرونی اور ڈسٹرکٹ کورٹس راولپنڈی دہشتگردوں کا ٹارگٹ تھے، سینٹ پال چرچ بھی حاجی فقیر گروپ کا ٹارگٹ تھا۔

کانونٹ اسکول راولپنڈی، پولیس لائنز اسلام آباد میں تخریبی کارروائی ہونا تھی۔

دہشتگردوں نے انکشاف کیا کہ تمام مقامات کی ریکی کرکے تصاویر ٹی ٹی پی کمانڈرکو بھجوائی گئیں۔

سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ حاجی فقیر گروپ افغانستان سے آپریٹ کررہا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جاری ہے۔

Read Comments