پی ٹی آئی کی ضمنی انتخابات 19 مارچ کو کرانے کی درخواست مسترد

ضمنی انتخابات والے متعلقہ حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی
شائع 10 فروری 2023 03:42pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کی ضمنی انتخابات 16 کے بجائے 19 مارچ کو کرانے کی درخواست مسترد کر دی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات والے متعلقہ حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی اور الیکشن کمیشن متعلقہ صوبوں کو ان حلقوں میں مقامی چھٹی کے لئے خط لکھے گا۔

الیکشن کمیشن 60 روز میں ضمنی انتخابات کرانے کا پابند ہے، 19 مارچ کو الیکشن کرانے سے آئینی خلاف ورزی ہو جائے گی۔

Read Comments