زیادتی کے مقدمے کی مدعیہ خاتون سے پولیس افسر کی مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

ملزم نے نشہ آور مشروب پلا کر ساتھی کے ہمراہ متاثرہ خاتون سے زیادتی کی، ایف آئی آر
شائع 10 فروری 2023 05:41pm

لاہور میں زیادتی کے مقدمے کی مدعیہ خاتون کو پولیس افسر نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے انچارج انویسٹی گیشن ثقلین گوندل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرا کے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن ملزم کی گرفتاری کا جھانسہ دیکر قلعہ گجر سنگھ کے ہوٹل میں لے گیا اور ملزم کی گرفتاری کے بجائے نشہ آور مشروب پلا کر ساتھی کے ہمراہ متاثرہ خاتون سے زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، قانون کے مطابق تفتیش جاری ہے، میرٹ پر کارروائی ہوگی۔

Read Comments