شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کا اے ایس آئی کے گھر پر حملہ، 8 زخمی

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور فرار
شائع 12 فروری 2023 09:37am

شمالی وزیرستان کے علاقے ڈانڈے سیدگی میں نامعلوم افراد کا اے ایس آئی امین اللہ کے گھر پر حملے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

نامعلوم حملہ آوروں نے ASI امین اللہ کے گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہوگئے تاہم زخمی افراد کو میرانشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی جانب سے واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

Read Comments