وزیر اعظم سے وزیر تعلیم رانا تنویر کی ملاقات، فنی تربیت کے امور پر بات چیت

ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
شائع 12 فروری 2023 02:26pm

وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے ملاقات کی جس میں فنی تربیت کے امور پر بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں وفاقی وزارت تعلیم و فنی تربیت کے امور پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویر نے وزیر اعظم کو اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے عطیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Read Comments