Aaj Logo

شائع 13 فروری 2023 02:53pm

پنجاب میں انتخابات: لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن متحرک

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن متحرک ہو گیا، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس ختم ہوگیا۔

الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کرلیا اور پنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق مشاورت کے لئے بلیغ الرحمان سے وقت مانگ لیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب سے میٹنگ کے لئے مناسب وقت مانگا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب سے مشاورت کے لئے نمائندے بھی مقرر کردیے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی الیکشن کمیشن کی ٹیم گورنر پنجاب سے مشاورت کرے گی۔

اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ڈائریکٹر جنرل لاء ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹیم گورنر پنجاب سے مشاورت اور الیکشن کمیشن کو بریف کریں گے تاکہ الیکشن کمیشن آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کرے۔

Read Comments