پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات: الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج

دونوں صوبوں میں انتخاب کی تاریخ سے متعلق مشاورت ہوگی
شائع 15 فروری 2023 09:52am

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج دن 12بجے ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں دونوں صوبوں میں انتخاب کی تاریخ سے متعلق مشاورت ہوگی، دونوں صوبوں میں انتخاب کرانے سے متعلق قانونی و آئینی آپشنز پر غور ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں دونوں صوبوں کے شیڈول پر مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کی ٹیم گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات پر بریفنگ دے گی۔

Read Comments