Aaj Logo

شائع 15 فروری 2023 10:52am

کراچی کے کھلے نالے موت کا پیغام بن گئے

کراچی میں ندی نالوں میں ڈوب کر جاں بحق افراد کی تعداد 260تک جاپہنچی ہے۔ایدھی حکام کےمطابق ڈوبنےوالوں میں بچےبھی شامل ہیں،کئی بار تو ڈوبنےوالوں کی لاش بھی نہیں ملتی۔

شہر قائد میں کھلےنالےموت کےنالے میں تبدیل ہوگئے۔ میگا سٹی میں نالوں کے اطراف رہائشی علاقے ہیں،جہاں سہولیات کا فقدان ہے، بچے کھیلنے کے لیے ندی نالوں کی طرف نکل جاتے ہیں اور کھیل کےدوران ڈوبنے کے واقعات ہوتے ہیں۔

کراچی میں جنوری سے اب تک بارہ سے زائد بچےندی نالوں میں ڈوب کر جان گنوا چکے ہیں۔ کچھ روز قبل گلشن اقبال کے قریب لیاری ندی میں ڈوبنے والے نبیل کے اہلخانہ بھی غم سے نڈھال ہیں۔

ایدھی بحری ٹیم کے انچارج محمد انعام کا کہنا ہے وہ ندی نالوں میں ڈوبنے والی بے شمار لاشوں کو نکال چکے ہیں،کئی بار تو پانی میں بہنےوالےکی لاش بھی نہیں ملتی۔

شہریوں کا کہنا ہے گنجان آباد علاقوں سے گزرنے والے ندی نالوں کے اطراف حفاظتی انتظامات کی ضرورت ہے۔

Read Comments