”عمران نیازی کی ملازمت کرنی ہے تو جیل بھرو تحریک کا حصہ بن جائیں“

وفاقی وزیر شازیہ مری نے صدر مملکت عارف علوی پر کڑی تنقید کرڈالی
شائع 18 فروری 2023 02:45pm

وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے صدر مملکت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی کوعمران نیازی کی ملازمت کرنی ہے انہیں چاہئے کہ مستعفی ہوکر جیل بھروتحریک کا حصہ بن جائیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ ایوان صدرکو دوبارہ سازشوں کا گڑھ بننے نہیں دیں آصف زرداری نے پارلیمنٹ کو با اختیار بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران کی ہدایت پرچلنا ہے توصدارتی منصب چھوڑیں اور ملازمت کرنی ہے تو مستعفی ہوکر جیل بھرو تحریک کا حصہ بن جائیں۔

شازیہ مزی نے کہا کہ عارف علوی الیکشن کمیشن کی خودمختاری سے چھیڑچھاڑنہ کریں، ادارے سیاست سے لاتعلقی کا اظہارکر چکے ہیں اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا بند کیا جائے۔

Read Comments