Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 فروری 2023 08:49pm

پشاور، اسلامیہ کالج میں لیکچرار اور گارڈ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی ویڈیو

گزشتہ روز پشاور کے اسلامیہ کالج اینڈ یونیورسٹی میں پروفیسر کو قتل کرنے کی ویڈیو آج نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

چوکیدار نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے کالج کے لیکچرارکو قتل کیا تھا، جس کی فوٹیج میں چوکیدار کو پروفیسر پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں چوکیداراور پروفیسر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر چوکیدار نے فائرنگ کرکے پروفیسر بشیر احمد قتل کردیا تھا۔ چوکیدار اور لیکچرر کے درمیان کافی عرصہ سے تنازعہ چل رہا تھا۔

واقعے کے بعد شعبہ انگریزی کے پروفیسر کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا تھا۔

مقتول کے بھائی نے بیان دیا کہ کالج کے چوکیدار نے زبانی تکرار پر میرے بھائی کو قتل کیا، اسے فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

Read Comments