عمران خان کی پیشی کے دوران کارکنان کا اسپیشل برانچ کے ملازم پر تشدد، مقدمہ درج

پولیس نے اہلکار جہانزیب سہیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے
شائع 21 فروری 2023 12:53pm

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ پیشی کے دوران کارکنان کی جانب سے اسپیشل برانچ کے ملازم پر تشدد کے معاملے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس نے اہلکار جہانزیب سہیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے نامزد ملزمان عمران گن مین، عامر وزیر گن مین، سجاد کمانڈو سمیت 15 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ کارکنان نے حسان نیازی اور احمد خان نیازی کی ایما پرتشدد کیا، اہلکار جہانزیب 8 کلب کے باہر ڈیوٹی پر معمور تھا، پی ٹی آئی کارکنان نے مجھے دیکھ کر تشدد کرنا شروع کردیا، کارکنان نے ڈنڈوں اور مکوں سے تشدد کرکے سرکاری پسٹل بھی چھین لیا۔

Read Comments