اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکاروں کیخلاف خواتین کو تنگ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج

ایگل اسکواڈ کے اہلکارفیملیز کو تنگ کرکے رقم حاصل کرتے تھے
اپ ڈیٹ 25 فروری 2023 02:56pm

اسلام آباد پولیس کے ایگل اسکواڈ سے تعلق رکھنے والے دو پولیس اہلکاروں کے خلاف خواتین کو تنگ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ شالیمارمیں درج کیا گیا جس کے مطابق ایگل اسکواڈ کے اہلکارفیملیز کو تنگ کرکے رقم حاصل کرتے تھے۔

ترجمان پولیس کا مذکورہ واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Read Comments