کراچی: پولیس کی گاڑی کی ٹکرسے بچہ جاں بحق، خاتون اور 2 بچے زخمی

حادثہ سپرہائی وے جمالی پل کے قریب پیش آیا
شائع 25 فروری 2023 03:31pm

کراچی میں سپرہائی وے جمالی پل کے قریب مبینہ طور پر پولیس افسر کی گاڑی کی ٹکر سے سڑک پارکرنے والا بچہ جاں بحق ، خاتون سمیت 2 بچے زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی پولیس افسر کی گاڑی کے نیچے کچلی گئی، عوام کو جمع ہوتے دیکھ کرڈرائیورگاڑی بھگا لے گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تیزرفتار گاڑی کی ٹکرلگتے ہی خاتون اور بچے دور جا گرے، گاڑی میں خاتون بیٹھی تھی جسے ڈرائیور چلا رہا تھا۔

عینی شاہدنے مزید بتایا کہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ پولیس کی فیملی سے ہیں۔

Read Comments