Aaj Logo

شائع 27 فروری 2023 12:36pm

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بم دھماکا، ایک بچہ جاں بحق 2 زخمی

وانا کے علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، اور بچے سڑک سے گزرے تو دھماکا ہوگیا، جس میں ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Read Comments