پشاور:موبائل فون کی چوری کیلئے بچے کا استعمال، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

بچے کے موبائل چوری کرنے کی فوٹیج آج نیوز کو موصول
شائع 01 مارچ 2023 11:45am

پشاورمیں بچے کی مدد سے موبائل فون کے چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

حیات آباد میں بچے کی مدد سے موبائل فون کے چوری کرنے کی فوٹیج میں بچے کو ایک شخص کے ساتھ حجام کی دکان میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اندر آنیوالا شخص پہلے دکان میں پڑے کولر سے پانی پیتا ہے پھر حجام کی کرسی پر بیٹھے شخص کے ساتھ گفتگو شروع کرلیتا ہے۔

اسی دوران بچہ اندر آنے والے شخص کی آڑ لے کرموبائل فون چوری کرلیتا ہے۔

Read Comments