وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات

ملاقات میں ملکی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
شائع 02 مارچ 2023 11:58am

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں جنرل ساحر شمشاد مرزا اور وزیر اعظم کے دوران ملکی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران مسلح افواج سے متعلق معاملات پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔

Read Comments