Aaj Logo

شائع 02 مارچ 2023 01:16pm

لاہور ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے ماسٹر پلان 2050 کے خلاف درخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری میاں عبد الرحمان سمیت دیگر کی لاہور کے ماسٹر پلان 2050 کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے وکیل طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ ہوئے۔

ایڈوکیٹ سلمان بٹ کے جونیئر وکیل نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے استدعا کو منظور کرتے ہوئے ماسٹر پلان پر عملدرآمد روکنے کے حکم امتناع میں 28 مارچ تک توسیع کردی۔

مزید پڑھیں: لاہور ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد روکنے کا عبوری تحریری فیصلہ جاری

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور کے ماسٹر پلان 2050 کو قانون کے برعکس منظور کیا گیا، عدالت مسٹر پلان پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے۔

Read Comments