اوکاڑہ، ایک شخص کا اغواء، ملزمان کا ایک کروڑ روپے تاوان، آئی فون موبائل کا مطالبہ

اغواء کاروں نے مغوی تشدد کی ویڈیو وائرل کردی
شائع 02 مارچ 2023 03:48pm

اوکاڑہ کے نواحی علاقے کے رہائشی کو کچے کےعلاقے میں اغواء کرکے ملزمان نے اہلخانہ سے تاوان اور آئی فون موبائل کا مطالبہ کردیا۔

مغوی رمضان کو لڑکی کے ذریعے ٹریپ کرکے بلوا کر اغواء کیا، پھر اغواکاروں نے ورثاء سے ایک کروڑ روپے تاوان اور آئی فون کا مطالبہ کردیا، 18 روز قبل اغواء ہونیوالے رمضان کی اغواء کاروں نے تشدد کی ویڈیو وائرل کردی۔

جس میں اغواء کارمغوی کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ ویڈیو میں مغوی اپنے اہل خانہ سے تاوان دے کرچھڑوانے کا مطالبہ کررہا ہے۔

ویڈیو میں اغوء کار مغوی کو زنجیروں سے باندھ کرکے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ اوکاڑہ تھانہ گوگیرہ میں مغوی کے اغواء کی ایف آئی آر بھائی کی مُدعیت میں درج ہے۔

Read Comments