گرین سگنل مل گیا، عمران خان سڑکوں پرآنے کو تیار

انتخابی جلسوں کیلئے شیڈول کی تیاری کی ہدایت جاری
شائع 03 مارچ 2023 12:40pm

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان انتخابی مہم کی قیادت سنبھالنے کیلئے سڑکوں پر آنے کو تیار ہیں۔

ڈاکٹرز کی جانب سےعمران خان کو سیاسی سرگرمیوں کیلئے گرین سگنل دے دیا گیا ہے جس کے بعد وہ پنجاب اور خیبر پختونخوامیں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

عمران خان نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابی جلسوں کیلئے شیڈول کی تیاری کی ہدایت جاری کردی ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی براہ راست انتخابی جلسوں میں شریک ہوں گے اور جلد انتخابی مہم کیلئے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیرآباد سے گزرتے ہوئے اللہ ہو چوک کے مقام پر پی ٹی آئی کے کنٹینر پرفائرنگ ہوئی تھی جس میں عمران خان زخمی ہوگئے تھے۔

Read Comments