Aaj Logo

شائع 03 مارچ 2023 03:18pm

نوشہرہ، 13 سال پہلے تباہ ہونیوالا اسکول امریکی تعاون سے دوبارہ تعمیر

نوشہرہ کے اکبر پورہ میں قائم 13 سال پہلے تباہ ہونے والے اسکول کو امریکی حکومت کی تعاون سے اب دوبارہ تعیمر کرلیا گیا ہے۔

2010 میں سیلاب کے باعث تباہ ہونیوالے نوشہرہ کے اکبر پورہ گورنمنٹ ہائرسیکنڈری اسکول کی نئی عمارت مکمل کرلی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے زیر انتظام یو ایس ایڈ کے تعاون سے تعمیر اسکول کا افتتاح امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کیا، اسکول کی نئی عمارت میں اب نہ صرف 1200 سے زائد طلباء کی گنجائش ہے بلکہ اسکول جدید سہولیات سے بھی آراستہ ہے۔

23 کنال اراضی پرمحیط اسکول کی تعمیر پر160ملین روپے لاگت آئی ہے، جبکہ امریکی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں مزید 229 اسکولوں پر تعمیراتی کام جاری ہے۔

Read Comments