گھر کے اندر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی قتل

فائرنگ کی آواز سن کر کمرے میں پہنچی تو والدین کی لاشیں ڈارئنگ روم میں پڑی تھیں، مقتولین کی بیٹی
شائع 03 مارچ 2023 08:57pm

سیالکوٹ کے تھانہ حاجی پورہ کی حدود میں دہرے قتل کی واردات پیش آئی ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول محمود بٹ اور اہلیہ سودا لے کر گھر پہنچے تو انہیں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مقتولین کی بیٹی کے مطابق فائرنگ کی آواز سن کر کمرے میں پہنچی تو والدین کی لاشیں ڈارئنگ روم میں پڑی تھیں۔

Read Comments