عدالت نے سلیمان شہباز و دیگر کی بریت درخواستوں پر وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرلیا

فاضل جج کی رخصت کے باعث منی لانڈرنگ کیس کی سماعت نہ ہو سکی
شائع 04 مارچ 2023 11:39am

لاہور کی اسپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز سمیت دیگر کی بریت درخواستوں پر وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کرلیا۔

اسپیشل جج سینٹرل لاہور ون کے جج بخت فخر بہزاد کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج عبدالستار نے سلیمان شہباز کے خلاف شوگر مل کے ذریعے 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔

سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتی اہلکاروں نے تمام ملزمان کی حاضری مکمل کی۔

فاضل جج کی رخصت کے باعث منی لانڈرنگ کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کے وکلاء کو بریت کی درخواستوں پر دلائل کے لئے طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے عدالت کے روبرو بتایا تھا کہ سلیمان شہباز کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا، جس سے عدالت نے اتفاق نہیں کیا تھا۔

سلیمان شہباز کی آمد کے موقع پر لیگی کارکنان نے ان کے حق میں نعرے بازی اور گل پاشی کی۔

Read Comments