ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق

دونوں خواتین کو گھر میں گھس کر گولیاں ماری گئیں
شائع 06 مارچ 2023 08:46am

ڈیرہ بگٹی کے علاقے کچی کینال میں گھر میں فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ڈیرہ بگٹی صبح سویرے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کچی کینال میں فائرنگ سے 2 خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔

دونوں خواتین کو گھر میں گھس کر گولیاں ماری گئیں، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سوئی اسپتال منتقل کردی گئی۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

Read Comments