عورت مارچ کے حق میں درخواست کی سماعت سے جج کی معذرت

درخواست کسی اور بینچ کے پاس لگانے کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2023 12:13pm

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی

لاہور ہائیکورٹ میں عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس مزمل اختر شبیر نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

جج کی جانب سے درخواست کسی اور بینچ کے پاس لگانے کے لئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی گئی۔

عدالت عالیہ میں درخواست عورت مارچ منتظمین کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

درخواست گزاروں کی جانب سے ہائیکورٹ بار کی سیکرٹری صباحت رضوی پیش ہوئیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ عورت مارچ کی اجازت نہیں دی جا رہی، احتجاج کرنا تمام شہریوں کا آئینی حق ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عورت مارچ اور تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے۔

Read Comments